عدالتی فیصلے سے انہیں ملک و قوم کی خمدت سے روکا گیا : شہباز شریف

عدالتی فیصلے سے انہیں ملک و قوم کی خمدت سے روکا گیا : شہباز شریف

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابلِ تسخیر قوت بنانے والے نوازشریف کو عدالتی فیصلے کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت سے روک دیا گیا۔عدالت کے فیصلے کے باوجود مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی رہنمائی میں ملک کی سب سے بڑی جماعت رہے گی۔سپریم کورٹ کے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق فیصلے پر شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور غیرجانبدار قاضیوں پر یقین رکھا ہے اور عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی رہنمائی میں ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت رہے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے، فلسفے، عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور ووٹ کے احترام کا نام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جیسے رہنما جماعت اور عوام کی خدمت کے لیے کسی عہدے یا منصب کے محتاج نہیں ہوتے۔

شہباز شریف

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں ہمارے بے مثال اقدامات کے مثبت اور نتیجہ خیزنتائج سامنے آئے ہیں۔ تعلیمی شعبہ میں نمایاں کامیابیوں کے ثمرات سے لاکھوں طلباء و طالبات مستفید ہوئے ہیں۔ شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کر کے کم وسیلہ طلباء وطالبات کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈجیسے غیر معمولی اور منفرد پروگرام کے ذریعے لاکھوں ہیروں کو تراشا گیا ہے۔ آج ہزاروں طلباء و طالبات اس پروگرام کی وساطت سے تعلیم مکمل کر کے عملی میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں ۔ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے اربوں روپے کے تعلیمی وظائف طلباء و طالبات میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ ان تعلیمی وظائف کے ذریعے کم وسیلہ طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم کا حق دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں دیگر صوبوں کے ہونہار کم وسیلہ طلباء و طالبات کو بھی شامل کیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کے اس اقدام سے قومی یکجہتی کو فروغ ملا ہے۔ اللہ تعالی نے عام انتخابات میں کامیابی دی تو تعلیمی فنڈ کا دائرہ کار پاکستان بھر میں پھیلائیں گے اور جس طرح یہ پروگرام پنجاب میں جاری و ساری ہے اسی طرح خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں بھی تعلیمی وظائف کا اجراء کریں گے۔ زرداری اور نیازی دونوں کو پانچ برس کے دوران طلباء و طالبات کیلئے ایسا پروگرام شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی تاہم مسلم لیگ( ن) ہی اس پروگرام کو آگے بڑھائے گی اور قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم تر بنائے گی۔ وہ صوبائی وزیر حمید ہ وحید الدین اورمسلم لیگ(ن) کے رہنماء و سابق ایم این اے سردار غلام عباس سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب

مزید : کراچی صفحہ اول