سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری مکمل کرلی

سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری مکمل کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19کے بجٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔ نئے سال کا بجٹ الیکشن بجٹ ہوگا لہذا کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ یہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا۔ صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 270 ارب روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔ ضلعی ترقیاتی پروگرام کے لئے30 ارب روپے مختص کرنے کا امکان ہے۔ نئے منصوبوں میں کراچی میں ٹریفک کی روانی کیلئے ملیر ایکسپریس وے کی صورت میں سدرن لنک کی تعمیر کا منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔ کورنگی روڈ ملیر ندی سے لنک روڈ نیشنل ہائی وے 40 ارب روپے کی لاگت سے ملیر ایکسپریس وے تعمیر کی جائے گی۔ دریائے سندھ پر گھوٹکی کندھکوٹ پل کی تعمیر کیلئے16 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ گریٹر کراچی سیوریج منصوبہ (ایس تھری)(SIII) کے لئے5 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ فراہمی آب کیلئےK-IV اور واٹر بورڈ کی تنظیم نو کا منصوبہ شامل ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے لئے10 فیصد اضافے کی تجویز ہے اس میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ سندھ پولیس ریونیو اور صحت اور دیگر محکموں میں8 ہزار ملازمین دینے کی تجویز ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول