شب معراج، تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل کااعلان

شب معراج، تعلیمی اداروں میں آج عام تعطیل کااعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے 14 اپریل کو شب معراج کے موقع پر سندھ بھر کیسرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیاہے محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شب معراج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، اس دوران محکمہ تعلیم سندھ نے 14اپریل کو شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔ فیصلے کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔واضح رہے کہ عام تعطیل کے اعلان کا فیصلہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول