بھارتی فوج کی لا ئن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ جاری،بچہ زخمی

بھارتی فوج کی لا ئن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ جاری،بچہ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(این این آئی)بھارتی فوج کی لا ئن آف کنٹرول پر تیسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں تیرہ سالہ اسامہ شبیر زخمی اور نجی بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ٗ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہوگئیں اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقوں سیری، چتر اور ٹائیں میں شہری آباد پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 13 سالہ اسامہ شبیر زخمی جبکہ نجی بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ۔ پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی میں دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔
بھارتی فائرنگ