پپکو اسلام آباد کی سمال انڈسٹری لسٹیٹ کوہاٹ کو 10دنوں میں بجلی کی فراہمی کی یقین دہانی

پپکو اسلام آباد کی سمال انڈسٹری لسٹیٹ کوہاٹ کو 10دنوں میں بجلی کی فراہمی کی ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)پپکواسلام آباد کے حکام نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈھوڈہ روڈ کوہاٹ کو 10 دنوں میں بجلی کی فرا ہمی کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد مذکورہ انڈسٹریل اسٹیٹ باقاعدہ طور پر فنکشنل ہو جائے گا ۔یہ یقین دہانی مینیجنگ ڈائریکٹر پپکو اسلام آبادنے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کو جمعہ کے روز ان کے دفتر میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈھوڈہ روڈ کوہاٹ کو بجلی کی فرا ہمی کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں کرائی جس میں دوسروں کے علاوہ ڈائریکٹر Vigilance PEPCOاسلام آباد، ایکسین کنسٹرکشن پشاور،ڈپٹی ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ہذا کی بجلی کی فراہمی کامسئلہ گزشتہ 3سال سے زیر التوا ء تھا جس کا ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس نے نوٹس لیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور آج ان کی کوششوں سے یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر PEPCO اسلام آباداوران کی ٹیم کا اس اہم مسئلے میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ کے فنکشنل ہونے سے یہاں کے مقامی افراد کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے اور یہ کوہاٹ کی معاشی ترقی کا موجب بنے گا

مزید : کراچی صفحہ اول