رسالپور اکیڈمی، پاسنگ آؤٹ پریڈ ، 109کیڈٹس کو بیجز لگائے گئے

رسالپور اکیڈمی، پاسنگ آؤٹ پریڈ ، 109کیڈٹس کو بیجز لگائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(این این آئی)اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں 109 کیڈٹس کو بیجز لگائے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی چینی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈنگ لے ہینگ تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ کیڈٹس کو بیجز بھی لگائے۔مہمان چینی فضائیہ کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ا ور چین کے درمیان گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور تقریب میں شرکت اعزاز ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی تقریب میں شریک تھے جبکہ پاس آؤٹ ہونے والے 109 کیڈٹس میں 2 سعودی بھی شامل تھے۔
پاک فضائیہ