غزہ، تحریک حق واپسی ریلیوں پر فائرنگ سے مزید2فلسطینی شہید

غزہ، تحریک حق واپسی ریلیوں پر فائرنگ سے مزید2فلسطینی شہید

غزہ(این این آئی) فلسطین میں 30 مارچ کو شروع ہونیوالی تحریک حق واپسی ریلیوں کے دوران دو مزید فلسطینی شہری شہید ہوگئے ،دونوں فلسطینیوں کو جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نیوحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے، تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شہداء کا تعلق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں خزاعہ سے بتایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی شہری کو مقامی وقت کے مطابق عصر کے قریب گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کے سینے اور پیٹ میں گولیاں لگی تھیں جو اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوئیں۔شہد فلسطینی کی شناخت عبداللہ الشحری کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 30سال ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول