فاٹا انضمام کے مطالبے پر اے این پی قبائیلی عوام کے ساتھ ہے : اسفند یارولی

فاٹا انضمام کے مطالبے پر اے این پی قبائیلی عوام کے ساتھ ہے : اسفند یارولی

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے قبائلی عوام کی کاوش کو کامیابی سے ہمکنار ہونے پر تمام قبائلی عوام اور پختون قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کی سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل ایوان بالا سے منظور ہو گیا ہے جو بہت بڑی کامیابی اور انضمام کی جانب اہم قدم ہے ، اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی روز اول سے ہی فاٹا کے صوبے میں انضمام کے حق میں تھی اور اس کیلئے 90ء سے جدوجہد کی جا رہی تھی، انہوں نے ظاہر کی کہ حکومت جلد از جلد باقی تمام مطالبات بھی تسلیم کر کے فاٹا کے صوبے میں انضمام کا اعلان کرے گی،انہوں نے کہا کہ ہم فاٹا انضمام کے مطالبے پر قبائلی عوام کے ساتھ ہیں، اور ہمیشہ ان کی ہر جدوجہد میں ان کا ساتھ دینگے ،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اے این پی اور قبائلی عوام کا مشترکہ مطالبہ یہی تھا کہ فاٹا کو صوبے میں ضم کر کے اسے عدالتی دائرہ اختیار میں لایا جائے ، ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے ،این ایف سی ایوارڈ میں قبائل کا حصہ دیا جائے اور 2018کے الیکشن میں صوبائی اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی دی جائے ،انہوں نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار میں آنے کے بعد انگریز کے کالے قانون کا ازخود خاتمہ ہو جائے گا اور بنیادی انسانی حقوق کی قبائلی عوام تک رسائی ممکن ہو سکے گی،انہوں نے ایک بار پھر اس اہم قومی ایشو کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول