پولیس کی کارروائیاں،2 ٹارگٹ کلرز سمیت 5 ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائیاں،2 ٹارگٹ کلرز سمیت 5 ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)شر پسند عناصر کے خلاف پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، کراچی میں پولیس نیکارروائی کر کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے بڑی کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کے دو خطرناک ٹارگٹ کلرز وقار احمد اور ندیم احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم، ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر اور ایک سیون ایم ایم رائفل سمیت بڑی مقدار میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار ٹارگٹ کلرز نے اجمل پہاڑی اور متحدہ لندن کے سیکٹر انچارج کے حکم پر متعدد افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دوسری جانب ایس آئی یو نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا ہے، ترجمان ایس آئی یو کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر