وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحان آج سے شروع ہونگے

وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحان آج سے شروع ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدارس دینیہ غیر وفاقی امتحانات اختتام کو پہنچ گئے ، آج( 14اپریل )سے مدارس کے سب سے بڑ ے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العرابیہ کے سالانہ امتحانات کا آغازہوگا۔جامعہ بنوریہ عالمیہ 1899طلبا وطالبات سمیت ملک بھر سے ڈھائی لاکھ سے زائد طلبہ وطالبات امتحانات میں شرکت کریں گے ، حفظ سمیت مختلف غیر وفاقی درجات کے طلبا وطالبات کے امتحانات مکمل ہوچکے ہیں ، حسب سابق جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے دینی مدارس کا امتحانی مرکزہوگا، جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں امتحان کی تیاری کے سلسلے میں ایک اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے وفاق المدارس مجلس عاملہ کے رکن ،جامعہ بنوریہ عالمیہ رئیس وشیخ مفتی محمدنعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نقل ورشوت سے مبراہ امتحانی نظام وفا ق المدارس کی کی امتیازی شان ہے ، عصری اداروں میں نقل کا رجحان نسل نو کو تباہی کے دھانے پر لے جارہاہے جبکہ مدارس کے طریقہ امتحان میں نقل کی کوئی گنجائش نہیں۔مدارس کے نصاب اور نظام کی تبدیلی کی باتیں کرنے والے عصری اداروں کا قبلہ درست کریں جہاں پیسے لیکر ڈگری حاصل کرنا معمول بن چکاہے اور امتحانات کے دنوں میں نقل کیے جانے کی خبریں اخبارات کی زینت بن رہی ہیں ، انہوں نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قومیت ،ملک ، مذہب کا اہم ستون ہے اس میں سستی کرنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔ہمیں اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے طلبہ کو تعلیم کے سستے مواقع فراہم کرتے ہوئے نقل اور رشوت کے ناسورسے پاک کرنا ہوگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر