چکوال،دوافرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا

چکوال،دوافرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقہ مسعود آباد میں دو نامعلوم اشخاص کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ بدر ریاض ولد ریاض احمد ساکن محلہ مسعود آباد چوآسیدنشاہ نے بیان دیا کہ گھر کی گھنٹی بجنے پر باہر آیا تو دیکھا دو نامعلوم اشخاص جن میں سے ایک مسلح رائفل222بور کھڑ ا تھا جس نے اس پر فائر کیا جو اسے دائیں پٹ پر لگا ، ملزمان نے خواجہ سہیل ولد خواجہ مشتاق احمد اور خواجہ الیاس ولد خواجہ نبی ساکن دیہہ کی ایماء اور مشورہ پر کیا وجہ عناد خواجہ الیاس وغیرہ نے ان کی جگہ پر گیٹ لگا دیا تھا جس رنجش کی بناء پرملزمان نے اسے نامعلوم اشخاص کے ذریعے قتل کروانے کی کوشش کی ہے جس پر سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔