چکوال،سیاست عروج پر ،جوڑ توڑ شروع،ٹکٹوں کیلئے کوششیں

چکوال،سیاست عروج پر ،جوڑ توڑ شروع،ٹکٹوں کیلئے کوششیں

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع چکوال میں اس وقت ٹکٹوں کا بخار پورے عروج پر ہے مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کے سلسلے میں جوڑ توڑ شروع ہے مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرینز کے درمیان واضح اختلافات سامنے آچکے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی ہر نشست پر دو یا تین سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے مقابلہ سخت ہے پاکستان پیپلزپارٹی ، متحدہ مجلس عمل اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کی طرف سے ابھی تک کوئی امیدوار سامنے نہیں آئے ہیں ضلع چکوال میں دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہی ہے سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں پر نگران حکومت کے قائم ہوتے ہی دباؤ شدید بڑھے گا اور مسلم لیگ ن کو ایک کڑے امتحان سے گزرنا ہے بحرحال صورتحال دلچسپ ہے ابھی تک کی صورتحال میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ فیورٹ ہے مگر آنے والے دنوں میں اس ٹکٹ کے حوالے سے مختلف چہ مگوائیاں ہو رہی ہیں سردار غلام عباس اور میجر طاہر اقبال کی سیاسی بصیرت کا امتحان شروع ہو گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر