مقبوضہ کشمیر کے گھرگھر میں صف ماتم بچھا ہوا ہے،عبدالمجید ملک

مقبوضہ کشمیر کے گھرگھر میں صف ماتم بچھا ہوا ہے،عبدالمجید ملک

مظفرآباد(بیورورپورٹ) کشمیری عوام شدید مشکلات میں ، گھر، گھر صف ماتم بچھا ہوا ہے ،حالات بدستور کشیدہ ہو رہے ہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام نے خود کرنا ہے ، دہلی اور اسلام آباد نے نے نہیں 1972 سے 2018 تک وادی میں اس قدر قتل و غارت ہوئی کہ مثال نہیں ملتی، معاہدہ شملہ کے تحت پاکستان بھارت کی مکرو جال میں پھنس چکا ہے ، شملہ معاہدہ سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر حکومت کو مہاراجہ کی جانیشن حکومت تسلیم کر تے ہوئے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے، کشمیر کی آزادی کا واحد حل کشمیری یو این او میں خود نمائندگی کرے، ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن لیگ کے مرکزی صدر و جسٹس ( ر) عبد المجید ملک نے پارٹی کے ورکر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کشمیری عوام کی حق خودارادیت کو تسلیم کر تی ہے چین نے آزاد کشمیر حکومت کو تسلیم کر لیا تھا پاکستان کی سیاسی قیادت کو علم ہی نہیں کہ آزاد حکومت کیوں قائم کی گئی پاکستان کی سیاسی قیادت اور حکومتوں نے آزاد کشمیر حکومت کے قیام کے اغراض و مقاصد میں ترامیم کی جموں کشمیر لبریشن لیگ 1962 میں قائم کی گئی لبریشن لیگ اپنی بساط کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی درندگی کی شدید مذمت کی گئی اجلاس میں لبریشن لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل، خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ، میر عبد الطیف ایڈووکیٹ، سردار یونس خان نیازی، رمضان بٹ، گلشاد احمد بٹ، میر عبد الوحید ،غلام مصطفی، راجہ بشیر اللہ خان، راجہ محفوظ خان ، ساحل خان، حافظ طفیل بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا، اجلاس کے اختتام پر شہدائے جموں کشمیر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ، اجلاس سمیں پارٹی ورکرز نے جماعت کو فعال بنانے کیلئے ممبر شپ کیمپ کے انعقاد ،ضلعی و یونین کونسل سطح پر پارٹی اجلاس اور ماہوار ڈویژن سطح پر اجلاس اور ہر تین ماہ بعد مرکزی اجلاس بارے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...