والد20دن سے لاپتہ،زمین جعلسازی سے اپنے نام کرانیوالے دھمکیاں دے رہے ہیں،محمد رفیق

والد20دن سے لاپتہ،زمین جعلسازی سے اپنے نام کرانیوالے دھمکیاں دے رہے ہیں،محمد ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)میرے والد 20 دن سے لاپتہ ، میری ساری زمین جعل سازی سے اپنے نام کروانے والے مجھے جان مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، محمد رفیق اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کی داستان سنانے صحافیوں کے پاس پہنچ گیا ، محمدرفیق ولد محمد یونس ساکنہ کمار بانڈی نے بتایا کہ افتخار احمد ولد وہاب دین ساکنہ کومی کوٹ ،زاہد چوہدری کمار بانڈی نے میراحرام کیاہوا ہے میرے والد25 مارچ سے لاپتہ ہیں والد کی گمشدگی کی درخواست بھی تھانہ میں جمع کی ہوئی ہے تاحال والد کاکوئی سراغ نہیں مل سکا کہ وہ کہاں او رکس حالت میں ہیں ،افتخار احمد ، زاہد چوہدری نے میری والدہ کو بھی زہر دے کر مارا ہے جس کے پاس 8 لاکھ کے لگ بھگ رقم تھی جو ان دو اشخاص نے ہڑپ کرلی ہے ، محمد رفیق نے کہا کہ افتخار احمد میرے والد کا بانجا ہے اور اس نے اپنی ماں کے حصے کا قل تعدادی 18 کنال اراضی والد سے لے لی تھی ،اوربعد میں میرے نام کروانے کا جھانسہ دے کر والد سے مذید 29 کنال اراضی اپنے نام کروا لی ۔ والد صاحب اورمیں ان پڑھ ہیں زمین کے کاغذات کے بارے میں علم نہیں رکھتے تھے جس کے لئے والد نے افتخار احمد کا سہارا لیا ، مگر سہارا دینے والے نے 29 کنال کے علاوہ 7 کنال زاہد چوہدری جوکہ ہر دونمبری کام میں اس کا دست راست ہے کو بیعنامہ کردیا ، میرے پاس اب کوئی زمین باقی نہیں رہی ۔ افتخار احمد اورزاہد چوہدری دونوں سرکاری ملازم ہیں زاہد چوہدری ٹی سی ایف کمار بانڈی سکول میں ڈرائیورہے اورافتخار احمد پی ڈبلیو ڈی کا ملازم ہے اورمجھے مختلف لوگوں سے کال کرواکر دھمکیاں دیتے ہیں کہ ہمارے خلاف اگر زبان کھولی تو جان سے مار دیں گے بچوں کو آگواہ کر لیں گے ، اورمجھے مزدوری بھی نہیں کرنے دے رہے جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کہ میں نے ان کی زمین سے درخت کاٹے اور ان کے مکان کی توڑ پھوڑ کی ہے جبکہ اللہ جانتا ہے کہ انہوں نے میرا22 مارچ کو رات کی تاریکی میں دو کمرے مکان جلا کرراکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے ۔میری وزیر اعظم راجا فاروق حیدرخان ، چیف جسٹس آزاد کشمیر ، محکمہ مال ، احتساب بیورو اپیل ہے کہ میرے اوپرمظالم کرنے والے افراد کے خلاف فی الفورکاروائی عمل میں لائی جائے ، میرے والد کی گمشدگی کا پتہ لگایا جائے میری زمین ان نوسربازوں سے واپس دلوائی جائے ، اور مجھے ان ظالم اشخاص سے جانی تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر