چکوال، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول موہڑہ کور چشم کو ہائی کا درجہ دیدیا گیا

چکوال، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول موہڑہ کور چشم کو ہائی کا درجہ دیدیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ ایلمنٹری سکول موہڑہ کور چشم کو ہائی سکو ل کا درجہ دے دیا گیا ہے موجودہ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدرعلی خان نے عوامی مطالبہ پر موہڑہ کورچشم کے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دلوا دیا ہے جو موجودہ چیرمین یونین کونسل ڈب اور اس کے ممبران جنرل کونسلر عبدالرشید اعوان کی دن رات کی کوشش کا نتیجہ ہے سیکرٹری ایجوکیشن نے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے علاقہ کے عوام نے محکمہ ایجوکیشن اور مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے خصوصاََ والدین نے ہائی کلاسوں کے جلد اجرا اور سٹاف کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچوں کا تعلیمی سال جلد از جلد شروع ہو سکے ۔