مظفرآباد،15اپریل کو مشرف کے وڈیو لنک خطاب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

مظفرآباد،15اپریل کو مشرف کے وڈیو لنک خطاب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)15اپریل کو آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کے وڈیو لنک خطاب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ دارلحکومت سمیت تمام انٹری پوائنٹس کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے ۔ اے پی ایم ایل مشرف کے عہدہ داران سمیت کارکنا ن میں جوش و خروش دیدنی ، مرکزی دفتر اے پی ایم ایل مشرف کی رونقیں بحال۔خواتین نے بھی پارٹی پرچم کے دوپٹے تیار کر لیے ۔ صدر اے پی ایم ایل مشرف آزادکشمیر کے صدر جاوید مغل اور سیکرٹری جنرل ارشد کاظمی ایڈووکیٹ از خود نگرانی کررہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل مشرف آزادکشمیر کے زیر اہتمام 15اپریل کو ہونے والے عظیم الشان کنونشن سے وڈیو لنک خطاب کی دارلحکومت میں ہونے والی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں ، ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے علاوہ شہر بھر کی گلیوں کوچوں اور شاہرات کو دلہن کی طرح سجانے کاعمل جاری ہے ۔ شہر بھر میں اے پی ایم ایل مشرف کے پارٹی پرچموں کی بہار اور بڑے چھوٹے بینرز نے سیاسی ہلچل مچا دی ۔وڈیولنک خطاب سننے کیلئے اے پی ایم ایل مشرف کے مرکزی عہدہ داروں کو بڑے جلوس میں کوہالہ سے اپر اڈہ بلایا جائے گا ۔ جبکہ جلسہ عام میں آزادکشمیر بھر سے اے پی ایم ایل مشرف کے عہدو دران و کارکنان کثر تعداد میں شرکت کریں گے ۔ اے پی ایم ایل مشرف آزادکشمیر کے صدر جاوید مغل نے کہا ہے کہ 15اپریل کو ہونے والا وڈیو لنک خطاب کے اعلان میں واپسی کا اعلان بھی ممکن ہو سکتا ہے ۔ مظفرآباد میں اہم اعلان کریں اور پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالہ سے بھی اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 15اپریل کو جنرل(ر)پرویز مشرف مودی کے دورہ یورپ پر بھی اہم خطا ب کریں گے کیونکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم و بربریت قائم کر رکھی ہے اسوقت تک دو ہفتو ں کے دوران 50سے زائد افراد کو شہید کر دیا گیا ہے اور سینکڑوں افرادزخمی ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس میں پاکستان اور آزادکشمیرکی دیگر سیاستی جماعتوں کے قائدین بھی خطا ب کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...