غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کے مظاہرے

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کراچی کے مظاہرے

کراچی (این این آئی)کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے ۔ تفصیلا ت کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرے کیے گئے۔یہ مظا ہر ے لیاری، گارڈن، منظور کالونی، دہلی کالونی، نارتھ کراچی، نیو کراچی و دیگر علاقوں میں کیے گئے جن میں لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بینرز اٹھا رکھے تھے۔جماعت اسلامی کے رہنماوں نے مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی چپقلش میں عوام پس کر رہ گئے ہیں۔شہر میں 12 سے 15گھنٹے تک کی غیرا علانیہ لوڈشیڈنگ منظور نہیں۔ادھر کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہونے پر تاجر بھی سڑکوں پر نکل آئے کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا کا صدر میں داؤ پوتا روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر کے الیکٹرک کیخلاف مظاہرہ کیا،صدر کراچی میں اہم تجارتی مرکزداؤ پوتا روڈ سمیت تاجر الائنس کے عہدیداران ،عائشہ منزل ،حیدری مارکیٹ ،ناظم آباداور شارع فیصل پر سراپا احتجاج رہے ،اس موقع پر تاجروں نے کے الیکٹر ک کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھارکھے تھے جس پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے درج تھے ۔دیگر،مختلف علاقوں میں ہونیوالے مظاہرے کی قیات تاجرالائنس کے رہنما حمید الدین ،معراج احمدخان، سیدمحمد سعید ،عامرضیاء ،خورشید عالم،عمارابدانی ،محمد اسماعیل، سہل افضل، معراج قریشی ،حاجی محمداسماعیل اور دیگر تاجر رہنما ؤں نے کی،اس موقع پر تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں دھرنوں میں بیٹھ کر تصویریں بنوانے نہیں آئیں بلکہ ہمارے جس انداز میں کاروبار تباہ ہورہے ہیں ہمیں ان کی فکر ہے جس کے لیے اگر کے الیکٹر ک نے اپنی ہٹ دھرمیوں کو نہ چھوڑا تو ہم کراچی میں موجود تمام کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کرینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...