کراچی کے وکلاء کا نااہلی مدت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
کراچی (این این آئی)کراچی کے وکلاء نے سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ نے آئین کے آرٹیکل ون ایف کے تحت نااہلی مدت کیس پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ نے متفقہ طور پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دید یا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے کا کراچی کے وکلاء نے خیر مقدم کیا ۔ کراچی کے وکلاء کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہو گی ۔