پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ میں ترمیم کر دی

پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ میں ترمیم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے مساجد میں ایک کی بجائے چار سپیکر لگانے کی اجازت دیدی۔ اس سے قبل لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مساجد پر صرف ایک ہی سپیکر لگانے کی اجازت تھی مگر اب پنجاب حکومت نے لاؤڈ سپیکرایکٹ میں ترمیم کر دی ہے اور گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ترمیم شدہ ایکٹ پر دستخط بھی کر دیئے ہیں جس کے مطابق مساجد پر اب چار سپیکر لگانے کی اجازت ہو گی