سی ڈی این ایس نے اوورسیز پاکستانیز سیونگز سرٹیفکیٹس کے اجراء کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں

سی ڈی این ایس نے اوورسیز پاکستانیز سیونگز سرٹیفکیٹس کے اجراء کی تمام تیاریاں ...

اسلام آباد(پ ر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (CDNS) نے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، اقتصادی امور اور مالیات ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی جانب سے منیجر ٹو اِشو (MTI)کی تقرری کی رسمی اجازت کے بعد اوورسیز پاکستانیز سیونگز سرٹیفکیٹس (OPSC) کے اجراء کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایم ٹی آئی کی تقرری کیلئے تجاویز کی طلبی (RFP)کی دستاویزات آج سے دستیاب ہوں گی۔ اس ضمن میں تمام بینکوں کیلئے مورخہ 19اپریل2018کو ہوٹل موو اِن پِک کراچی میں ایک پری بِڈ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ سی ڈی این ایس نے مالیاتی اداروں کی کسٹڈی، آپریشنز، کمپلائنس، مالیاتی اداروں ؍ انٹرنیشنل بینکنگ اور انویسٹمنٹ بینکنگ ڈیپارٹمنٹس کی اعلیٰ انتظامیہ کو پری بِڈ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے۔اوورسیز پاکستانیز سیونگز سرٹیفکیٹس امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ میں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو صرف بیرونی ممالک میں جاری کیے جائیں گے ۔ اس اسکیم کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نہ صرف رسک فری حکومتی سکیورٹیزمیں سرمایہ کاری کا موقع میسر آئے گا بلکہ اس سے حکومت پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...