دین اسلام ہرمسلمان کوسیکھنا واپنانا چاہیے،عبدالقدیراعوان

دین اسلام ہرمسلمان کوسیکھنا واپنانا چاہیے،عبدالقدیراعوان

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ دین اسلام صرف علماء کے لیے نہیں ہے ہر مسلمان کو اسے سیکھنا اور اپنانا چاہیے ‘ لمحہ لمحہ بندہ سوچے جو عمل میں کر رہا ہوں اس سے میرے اللہ کریم ناراض نہ ہو جائیں اس کیفیت کو تقوی کہتے ہیں ۔ وہ دارالعرفان منارہ میں روحانی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عبادات کا حاصل بندگی کی کیفیت نصیب ہونا ہے جو بندہ کے لیے سب سے بڑا مقام ہے ۔عبادات فراغت کا کام نہیں ۔عبادات کے لیے فراغت تلاش کرنا یا اپنی ضروریات سے بچ جائے گاتو اللہ کی راہ میں خرچ کروں گا اس سے نتائج مرتب نہیں ہوتے ۔بات اہمیت پر آجاتی ہے کہ دین کو کس درجہ کی اہمیت دی جارہی ہے دین کو پہلے درجہ کی اہمیت دینے کی ضرورت ہے ثانوی حیثیت باقی امور پر چلی جائے ۔جب بندہ اپنی سمجھ سے دین پر عمل کرتا ہے تو وہ اس پر اپنی پسند نافذ کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔بات اپنی پسند کی نہیں بلکہ بات اللہ اور اللہ کے حبیب ﷺ کے حکم کی ہے۔دین کے لیے وہ اصول اختیار کیے جائیں گے جو اللہ کریم کا حکم ہے ۔ اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...