چوآسیدنشاہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے ابتدائی منصوبے پر کام شروع

چوآسیدنشاہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے ابتدائی منصوبے پر کام شروع

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوآسیدنشاہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے ابتدائی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا اور 12موٹر سائیکلوں پرمشتمل مجاہد فورس قائم کر دی گئی جس کا افتتاح جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ہارون جوئیہ نے ایک پرو قار تقریب کے دوران کیا ، اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی مہوش سلطانہ اور ڈی ایس ہیڈ کوارٹر چوہدری اثر علی بھی اسٹیج پر موجود تھے ، اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد مختیار ، چیئرمین راجہ ساجد اقبال ، چیئرمین آڑہ ،ڈی ایس پی چوآسیدنشاہ محمد جاوہد ، ایس ایچ او تھانہ چوآسیدنشاہ سید نصیر شاہ ، چیئرمین پریس کلب چکوال خواجہ بابر سلیم محمود ، سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، مہوش سلطانہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد فورس کے قیام سے چوآسیدنشاہ میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گی، ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے مزید کہا کہ مجاہد فورس ابتدائی طور پر چار بڑے موٹر سائیکلز سمیت 12موٹرسائیکلوں کے ذریعے قائم کی گئی ہے اور پولیس کے 24چاکو چوبند اہلکار جنہیں خصوصی طور پر اس مقصد کیلئے تربیت دی گئی ہے وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دینگے، ڈی پی او نے اعلان کیا کہ جلد ہی چوآسیدنشاہ میں پولیس خدمت مرکز قیام کیا جائے گا اور اس ضمن میں انہوں نے ڈی ایس پی چوآسیدنشاہ محمد جاوید کو ہدایت کی کہ تھانہ چوآسیدنشاہ کی عمارت کے اندر ہی پولیس خدمت مرکز قائم کیا جائے ، تقریب میں تلاوت کلام پاک اے ایس آئی شہزاد جہانگیر جبکہ نعت رسول مقبول محمد ایوب نے پیش کی اس موقع پر راجہ مجاہدافسر نے اعلان کیا کہ ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سونے کا تاج پہنایا جائے گا اور اس ضمن میں بڑی پر وقار تقریب جلد منعقد کی جائے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر