شہری سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن کی بلا خوف و خطر نشاندہی کریں

شہری سرکاری محکموں میں مبینہ کرپشن کی بلا خوف و خطر نشاندہی کریں

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ڈائر یکٹر انسداد رشوت ستانی راولپنڈی ریجن عارف رحیم نے کہا ہے کہ شہری سر کاری محکموں میں پائی جانے والی مبینہ کر پشن کے خلاف بلا خوف و خطر نشاندہی کریں تاکہ کر پشن میں ملوث ملز مان کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جاسکے ۔ انہوں نے یہ بات لاوا میں کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن سرکل چکوال میڈم علینہ خضر ،اے سی کلرکہار محمد طلحہ سعید،ڈی ایس صدر افتخار حسین،سی او میونسپل کمیٹی کلرکہار شہزاد اختر تارڑ ،متعلقہ محکموں کے افسران ،میڈیا نمائندگان اور عوام کی بڑی تعدادموجود تھی موجو د تھے ۔ عارف رحیم نے کہا کہ ڈائر یکٹر جنرل پنجاب انسداد رشوت ستانی بریگیڈیئر (ر)مظفر رانجھا کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کامیابی کے ساتھ جاری ہے جن میں شہریوں کو موقع فرا ہم کیا گیا ہے کہ وہ سر کاری محکموں میں سر کاری امور سے متعلق شکایا ت کے ازالے کے لیے کسی قسم کی رشوت طلب کر نے پر بلا تا خیر محکمہ انسداد رشوت ستا نی سے رجوع کریں۔انہوں نے کہ کہ اس مقصد کے لیے شہری ای میل ، واٹس ایپ اور ٹویٹر کے ذریعے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے ہے کہ ذرائع ابلاغ کے تعاون سے محکمہ انسداد رشوت ستا نی کے پبلک سروس پروجیکٹ کو ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک پہنچایا جارہا ہے جس کا مقصد سر کاری محکموں میں پائی جانے والی مبینہ بد عنوانیوں کا خاتمہ ممکن بنانا ہے۔ عارف رحیم نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں انسداد رشوت ستا نی کے افسران متحر ک ہے اور شہر یوں کی شکایات پر فوری کاروائی کے لیے جامع طر یقہ کار پر عمل در آمدیقینی بنایا جارہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...