آذربائیجان کے صدارتی الیکشن شفاف نہیں تھے، یورپی تعاون کی تنظیم

آذربائیجان کے صدارتی الیکشن شفاف نہیں تھے، یورپی تعاون کی تنظیم

باکو(این این آئی)یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے مبصرین نے کہا ہے کہ آذربائیجان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران وسیع پیمانے پر بیضابطگیاں ریکارڈ کی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کو غیر شفاف اور صدر الہام علیئیف کے چوتھی مدت صدارت کے لیے انتخاب کو بھی غیر جمہوری قرار دیا گیا ہے۔ اس الیکشن میں علیئیف کو چھیاسی فیصد ووٹ حاصل ہوئے جب کہ ملکی اپوزیشن نے بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ وسطی ایشیائی ریاست آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اس یورپی تنظیم کی رپورٹ کو بے مقصد اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ باکو میں اس یورپی تنظیم کے مبصرین کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آذری صدر کے حامیوں کی طرف سے ہلڑبازی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...