مظفرآباد، معلم فاؤنڈیشن کا اجلاس اتوارکو طلب کرلیاگیا

مظفرآباد، معلم فاؤنڈیشن کا اجلاس اتوارکو طلب کرلیاگیا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)چیئرمین معلم فاؤنڈیشن وجائت اشرف اعوان نے فاؤنڈیشن کا اجلاس اتوار شام چھ بجے طلب کرلیا۔اجلاس میں آزادکشمیرکے ممبر پرائیویٹ سکولز کے سربراہان شرکت کرینگے اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل، اساتذہ کی تربیت، ممبر تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب کے نفاذ، امتحانی سسٹم کو بہتر بنانے سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے مابین روابط کے فروغ، ان میں تعینات اساتذہ کی تربیت اور سکولز کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے چند روز پہلے معلم فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اورماہر تعلیم وجاہت اشرف اعوان کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا گیا۔ چیئرمین معلم فاؤنڈیشن نے اس سلسلہ میں فاؤنڈیشن کا اجلاس گوجرہ میں قائم آفس میں مورخہ 15 اپریل بروز اتوار شام چھ بجے طلب کیا ہے تمام ممبران کو شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...