چکوال،علاقہ مجسٹریٹ نے بنک ڈکیتی کے ملزمان کو بری کردیا

چکوال،علاقہ مجسٹریٹ نے بنک ڈکیتی کے ملزمان کو بری کردیا

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) علاقہ مجسٹریٹ عارف خان نیازی نے تھانہ کلر کہار کے قصبہ نور پور میں مشہور نیشنل بنک ڈکیتی کے ملزمان کو بری کر دیا،ملزمان عمر حیات، محمد عمران، وقار علی،شعیب حسین ساکن گنڈا کس تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے نور پور نیشنل بنک سے 42 لاکھ سے زائد رقم گن پوائنٹ پر لوٹی اور دوران ڈکیتی دو آدمیوں کو زخمی کیا جس بناء پر ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا دوران تفتیش پولیس نے ملزمان کے قبضہ سیایک عدد پسٹل ایک عدد بندوق موٹر سائیکل اور ایک گاڑی جبکہ 14 لاکھ روپے برآمد کیے کیس کو دوران سماعت پولیس شناخت پریڈ کے ذریعے ثابت نہ کرسکی وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تمام شہادتیں قلم بند کر لی گیءں جو کہ استغاثہ میں ثابت نہ ہو سکیں جسکی بناء پر ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا،ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان سید ظل حسنین کاظمی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...