کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،ہزار کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،ہزار کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی ڈوکی کے مقام پر ساحل سمندر کے قریب زمین کھود کر چھپائی گئی ہزار کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 13 ملین روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی بلوچستان سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھا نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈر نے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی ۔ گذشتہ دن موبائل گشت کے دوران پسنی ڈوکی کے مقام پر ساحل سمندر کے قریب زمین کھود کر چھپائی گئی ہزار کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی ۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 13 ملین روپے کے لگ بھگ ہے ۔ ڈائریکٹر جنر پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس اعلی کارکردگی کو سراہا ۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔

Ba

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...