کراچی ،پیراماؤنٹ فائن فوڈز کی نئی برانچ کا افتتاح

کراچی ،پیراماؤنٹ فائن فوڈز کی نئی برانچ کا افتتاح

کراچی(پ ر) پیراماؤنٹ فائن فوڈز کی ٹیم نے گزشتہ روز دار السکون اور کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے بچوں کے ساتھ فیتا کاٹنے کی تقریب کے ساتھ سندھی مسلم سوسائٹی میں اپنے نئے ریسٹورانٹ کے افتتاح کا جشن منایا۔کینیڈا سے آغاز کرنے والا پیراماؤنٹ فائن فوڈز مشرق وسطیٰ کے کھانے کی سب سے مستند فرنچائز ہے جس کے ریسٹورانٹ دنیا بھر میں موجود ہیں جن میں مسی ساگا، اونٹاریو، کینیڈا، امریکہ اور لبنان شامل ہیں۔ یہ برطانیہ میں بھی جلد کھلنے والا ہے۔پاکستان میں مشرق وسطیٰ کے کھانوں کے تازہ اور صحت مند ذائقے متعارف کرانے میں پیش پیش پیراماؤنٹ فائن فوڈز نے نومبر 2016 میں خیابانِ شمشیر میں پہلا ریسٹورانٹ کھولنے کے ساتھ اپنا قدم رکھا۔ بہترین کامیابی دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنے مشرق وسطیٰ کے ذائقوں کو 2017 میں لکی ون مال تک وسعت دی جس کے بعد اب یہ اپنے دروازے سندھی مسلم سوسائٹی کی مصروف فوڈ اسٹریٹ پر کھول رہے ہیں۔آنے والے سالوں میں پاکستان بھر میں 30 ریسٹورانٹ کھولنے کے ہدف کے ساتھ برانڈ کو وسعت دینا فوڈ چین کے لیے فرنچائز کی ترقی کے مجموعی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس سے مختلف ضمن میں ملازمت کے متعدد مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ پیراماؤنٹ فائن فوڈز نے اب تک سو سے زائد براہِ راست ملازمت کے مواقع پیدا کیے ہیں اور اس صنعت میں ملازمت کے مزید بلواسطہ مواقع پیدا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس تقریب کے موقع پر پاکستان میں پیراماؤنٹ فائن فوڈز کے ماسٹر فرنچائزی ASA corporation نے ذیلی فرنچائز بنانے کے مواقعوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیراماؤنٹ فائن فوڈز کے ماسٹر فرنچائزی ASA corporation کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد سلیم نے کہا کہ پیراماؤنٹ فائن فوڈز ایک کامیابی ہے اور ہم کھانے کے شوقین حضرات کے ساتھ اپنی کامیابی کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اس سفر کا حصہ بننے کے لیے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان میں مشرقی وسطیٰ کے اچھے کھانوں کی کمی ہے اور پیراماؤنٹ فائن فوڈز اس خلا کو پُر کر رہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...