رئیس مما کا 15 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور

رئیس مما کا 15 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشتگردی کی منتظم عدالت نے ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر رئیس مما کا غیرقانونی اسلحہ وبارود برآمدگی کے مقدمے میں 15 اپریل تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جمعہ کو انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر رئیس عرف مما کو پیش کیا۔۔عدالت کو تفتیشی افسر نے ملزم رئیس مما کی غیرقانونی اسلحہ وبارود برآمدگی کے مقدمے میں گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظورکرتے ہوئے ملزم رئیس عرف مما کو 15 اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول