پاک ترکی تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں ، فاتح اتاکینتیمل

پاک ترکی تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں ، فاتح اتاکینتیمل

کراچی(پ ر) ترکش ایئر لائن کے جنرل منیجر فاتح اتاکینتیمل نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہمیں ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ، تجارت سیرو سیاحت اور دیگر شعبوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روز پولانی گروپ کے چیئرمین محمد یحییٰ پولانی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئیگئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ترکی، اندونیشیاء، جاپان،ملائیشیا اوردیگر ملکوں کے قونصل جنرل بھی موجود تھے ،تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے فاتح اتاکین تیمل نے کہا کہ یحییٰ پولانی وہ شخص ہیں۔ جنہوں نے پاکستان کے بارے میں میرا نظریہ اور سوچ کو تبدیل کیاان کے ساتھ رہ کر مجھے اندازہ ہوا کہ پاکستان ایکامن پسنداور پیار کرنے والوں کا ملک ہے انہوں نیمزید کہا کہ یحییٰ پولانی میرے انکل ہیں مجھے انہیں انکل کہ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آج میری کامیابی میں یحییٰ پولانی کا بہت بڑا ساتھ ہے اور ان کی دعائیں بھی میرے ساتھ ہیں انھوں نے کہا کہ میری طرف سے جو بھی سپورٹ چاہیے میں تیار ہوں ۔اس موقع پر معروف تاجر رہنمائایس ایم مینر،مرزااشتیاق بیگ، مرزاختیار بیگ ، پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال،ترکی کے قونصل جنرل تولگایو کیک ، سری لنکا ایئر لائن کے کنٹری مینیجر احمد مزاہماور دیگر موجود تھیاس موقع پرپولانی گروپ کے سربراہیحییٰ پولانی نے کہا کہ عالمی سیر وسیاحت میں ترقی کا شماراہم ممالک میں کیا جاتا ہے اور خاص طور پر پاکستانی بڑی تعداد میں ترکی جاتے ہیں سال 2017میں 77 ہزار پاکستانیوں نے ترکی کی سیر کیاور ترکش ائیر لائنکراچی سے بڑے پیمانیپر کاروبار کرتی ہیانہوں نے کہا کہ سال 2018 ترکی نے سیر سیاحت سے65 ارب ڈالر کمائے ہمارہ یہ مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان نے جس طرح 24ممالک کو آن ارائیول ویزادینے کا اعلان کیا ہے اس میں ترکی کو بھی شامل کیا جائیانہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصدفاتح اتاکان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے جن کی محنتسے ترقی ایئرلائن نے کامیابی حاصل کی ہیجس سے ترقی اور پاکستانکے درمیان سیر سیاحت اور کاروبار کو فروغ حاصل ہوا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول