ایرانی وفاقی وزیر عباس آخندی کی قیادت میں وفد کا کے پی ٹی کا دورہ

ایرانی وفاقی وزیر عباس آخندی کی قیادت میں وفد کا کے پی ٹی کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایرانی وفاقی وزیر برائے روڈ اور اربنائزیشن عباس آخندی کی سربراہی میں ایک اعلی سطح کے وفد نے سی پیک تناظر میں پاکستان میں موجودہ باہمی اشتراک کے منصوبوں سے آگہی کے لیے کے پی ٹی کا دورہ کیا۔وفد کا چیئرمین کے پی ٹی رئیر ایڈ مرل اختر جمیل نے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ کے پی ٹی صدر دفتر میں خیر مقدم کیا۔ وفد کے شرکاء نے Deepwater Container Port کے ساتھ ساتھ کے پی ٹی کے دیگر مستقبل کے منصوبوں جن میںMulti Purpose Bulk Terminal، کارگو ویلیج، ایل این جی ٹرمینل،Port Elevated Expressway وغیرہ، وغیرہ میں بھی میں دلچسپی لی۔کے پی ٹی کے میں جاری 10 سالہ Karachi Port Improvement Programme کے تحت بندرگاہ پر ہونے والی ترقیاتی امورکے بارے میں بھی چیئرمین کراچی بندرگاہ نے تفصیلات بتائیں اور اسی ضمن میں شراکتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وفد کی جانب سے انکے سربراہ وفاقی وزیر برائے مواصلات عباس آخندی نے دو طرفہ کے پی ٹی اور بندر عباس کے درمیان کنیکشن لنکیج کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسی ضمن میں انہوں نے دونوں بردران ممالک کے درمیان ٹورزم متعارف کرانے اور فیری سروس شروع کرنے پر زور دیا جس سے زائرین استفادہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے چیئرمین کے پی ٹی کو بتایا کہ ٹرانشپمنٹ کارگو ہینڈلنگ کے لئے انکے پاس خطیر 204,000 ہیکٹر کی جگہ کے ساتھ ساتھ 600 کلو میٹر کا ریلوے نیٹ ورک بھی موجود ہے جس سے دونوں ممالک استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں وفدنے Deepwater Container Port کا دورہ کیا اور وہاں کے آپریشن روم کامعائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اور چیئرمین کے پی ٹی کے مابین اسنادکاتبادلہ ہوا جس سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔