اسلام آباد میں جوبلی لائف انشورنس پولو کپ اختتام پذیر
کراچی(پ ر) اسلام آباد پولو کلب میں جوبلی انشورنس پولو کپ 2018 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان کے نجی شعبے میں لائف انشورنس فراہم کرنے والے سب سے بڑا ادارے جوبلی لائف کی معاونت بطور ٹائٹل اسپانسرحاصل تھی ۔ جوبلی لائف کی ٹیم کے عون رضوی نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا اور 2 گول اسکور کئے جس کی بدولت ٹیم کو نمایاں برتری ملی اور وقت مکمل ہونے پر اس برتری نے کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ فائنل کے اختتام پر جوبلی لائف کی ٹیم نے مخالف ٹیم شاہ تاج کو 7-4 کے مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس میچ میں امپائر نگ کی ذمہ داری پاکستان قومی پولو ٹیم کے کھلاڑی ثاقب خاکوانی نے سرانجام دی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر جاوید احمد نے کہا، "پاکستان میں صف اول کے لائف انشورنس ادارے کے طور پر ہم ملک میں کھیلوں کی بہتری اور حوصلہ افزائی کیلئے مختلف کھیلوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنا جوبلی لائف کی جانب سے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے فلسفے کا ایک اور ثبوت ہے ۔ ہم پرامید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے ملک میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔"