کراچی ،معروف ڈرامہ رائٹر شہناز صدیقی انتقال کرگئے

کراچی ،معروف ڈرامہ رائٹر شہناز صدیقی انتقال کرگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے خازن معروف ڈرامہ پروڈیوسر اور رائٹر شہناز صدیقی جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال کرگئے ۔ شہناز صدیقی گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ ڈاکٹرز نے ان کو بائی پاس کا مشورہ دیا تھا اور اس کے لئے انتظامات کئے جارہے تھے مگر اس سے قبل ہی وہ دل کا شدید دورہ پڑھنے سے جمعہ کی دوپہر انتقال کرگئے ۔ آرٹس کونسل کے صدر محمداحمد شاہ نے شہناز صدیقی کے انتقال پرآرٹس کونسل میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرکے ہفتہ کی رات ہونے والے موسیقی کا پروگرام بیٹھک سمیت اتوارتک تمام پروگرام ملتوی کر دیئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں محمداحمد شاہ نے کہا کہ شہناز صدیقی ہمارے پرانے ساتھی اور دیرینہ دوست تھے، آرٹس کونسل کی موجودہ ترقی میں شہناز صدیقی کی کاوشیں بھی شامل ہیں ۔ان کی خدمات کراچی اسٹیج کے لئے اور خصوصاً آرٹس کونسل کی بہتری اور ترقی کے لئے یاد رکھی جائیں گی۔دریں اثناشہناز صدیقی کے بے شمار اسٹیج ڈرامے کامیاب ہوئے لیکن ان کو اصل شہرت ’’بکرا قسطوں پہ ‘‘سے حاصل ہوئی انہوں نے ممتاز فنکار و صداکار معین اختر، عمر شریف ،اور دیگر ممتاز آرٹسٹوں کے ساتھ دنیا بھر میں شوز کئے ۔وہ ملنسارخوش اخلاق اور ایک اچھے انسان تھے جس کی وجہ سے ان کا حلقہ احباب بہت طویل تھا۔شہناز صدیقی نے پسماندگان میں بیوہ اور چاربیٹیاں چھوڑی ہیں ۔ شہناز صدیقی کی نماز جنازہ 14 اپریل 2018 ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر ربانی مسجدگلشن اقبال (بیت المکرم مسجد کے سامنے )میں ادا کی جائے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...