مال خانہ آتشزدگی ، موبائل ڈیوٹی پر تعینات افسران کے بیانات ریکارڈ

مال خانہ آتشزدگی ، موبائل ڈیوٹی پر تعینات افسران کے بیانات ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو مال خانے کی سکیورٹی پر تعینات پولیس کانسٹیبل سمیت 9اور 10 اپریل کی رات کو موبائل ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ۔ عدالت نے ایس ایچ او سٹی کورٹ اور حساس اداروں کے نمائندوں کو بیانات کے لیے کلب طلب کر لیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو سٹی کورٹ کے مال خانے میں ہونے والی آتشزدگی کے معاملے پر مال خانے سکیورٹی پر تعینات پولیس کمانڈو کانسٹیبل وقاص اور 9 اور 10 اپریل کی رات کو موبائل ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں اور افسران نے بیانات ریکارڈ کرائے ۔ عدالت نے سٹی کورٹ کے ایس ایچ او مرزا عظیم بیگ اور سٹی کورٹ میں تعینات حساس اداروں کے نمائندوں کو بیانات کے لیے کل طلب کر لیا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز سیشن جج جنوبی کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو موقع پر موجود 15 سے زائد چوکیداروں نے بیان ریکارڈ کرایا تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...