سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے خسارے کیخلاف ازخودنوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے خسارے کیخلاف ازخودنوٹس سمیت اہم مقدمات کی ...
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے خسارے کیخلاف ازخودنوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں 60ارب روپے خسارے کیخلاف ازخودنوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت آج ہوگی،وفاقی وزیرریلوے سمیت دیگرافسران عدالت میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ ریلوے میں 60 ارب روپے خسارے کیخلاف ازخودنوٹس سمیت اہم مقدمات کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ رجسٹری میں صاف پانی کمپنی میں کرپشن کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت بھی آج ہوگی،پنجاب حکومت کمپنی میں کرپشن سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کریگی۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی 56 کمپنیزسے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت آج ہوگی،چیف سیکرٹری پنجاب رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے مقدمے میں انصاف کی تاخیرکیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت بھی کرے گا،پراسیکیوٹرجنرل پنجاب مقدمے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زارسے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی،خواجہ سلمان رفیق اورسیکرٹری صحت رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے جبکہ نجی میڈیکل کالجزمیں اضافی فیس کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت آج ہوگی،پی ایم ڈی اے کے سربراہ رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتالوں کی ویسٹ کوٹھکانے نہ لگانے کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت آج ہوگی،سیکرٹری صحت ہسپتالوں کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں گے جبکہ پانی فراہم کرنےوالی غیرمعیاری کمپنیزکیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت آج ہوگی،ڈی جی فوڈپنجاب رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔