آزادجموں کشمیرکابینہ میں توسیع،مزید 8 وزرانے حلف اٹھالیا

آزادجموں کشمیرکابینہ میں توسیع،مزید 8 وزرانے حلف اٹھالیا

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزادجموں کشمیرکابینہ میں مزید 8 وزراکو شامل کر لیا گیاجس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد20 ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8 نئے وزراکو شامل کر لیا ہے، نئے وزراکی حلف برداری کی تقریب ایون صدرمیں ہوئی جس میں وزرا،ارکان اسمبلی اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی، صدرآزاد کشمیر سردار مسعودخان نے وزراسے حلف لیا۔

نئے وزرامیں راجہ قیوم،راجہ نصیر،راجہ صدیق،محمداسحاق،یاسین گلشن،احمدرضاقادری،جاویداختر،مسعودخالداوروقاراحمد نورہیں۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...