”یہ ہمارے معاشرے کی ناکامی ہے اور ۔۔۔“بھارتی وزیر اعظم نے پوری دنیا میں بدنامی کے بعد ایسا اعتراف کرلیا کہ بھارتیوں کا سر شرم سے جھک جائے گا

”یہ ہمارے معاشرے کی ناکامی ہے اور ۔۔۔“بھارتی وزیر اعظم نے پوری دنیا میں ...
”یہ ہمارے معاشرے کی ناکامی ہے اور ۔۔۔“بھارتی وزیر اعظم نے پوری دنیا میں بدنامی کے بعد ایسا اعتراف کرلیا کہ بھارتیوں کا سر شرم سے جھک جائے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ننھی آصفہ کے بہیمانہ قتل اورزیادتی پر پورے بھارت میں شدید احتجاج کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بھی خاموشی توڑ دی ۔

نئی دہلی میں ایک تقریب کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نے کہامیں قوم کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کوئی مجرم بچ نہیں پائے گا اور ہماری بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔نریندر مودی نے کہایہ ہمارے معاشرے کی ناکامی ہے اور مہذب ہونے کے دعویدار کسی بھی معاشرے کو یہ زیب نہیں دیتا، ہمیں اس پر شرمندگی ہے اور ہمیں بحیثیت ایک معاشرہ اس معاملے سے نمٹنا چاہیے۔

واضح رہے کہ رواں برس 18 جنوری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوا میں ایک 8 سالہ بچی آصفہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کردیا گیا تھا۔گذشتہ دنوں بھارتی عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بکروال کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مذکورہ بچی کو زیادتی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، یہ مسلم کمیونٹی کو علاقے سے نکالنے کی ایک سازش اور سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔مذکورہ گرفتار افراد کی حمایت میں بی جے پی کے دو ارکان وزیر مملکت برائے جنگلات لال سنگھ اور وزیر کامرس اینڈ انڈسٹریز چندرپرکاش نے ایک ریلی بھی نکالی، لیکن بعدازاں انہیں استعفیٰ دینا پڑگیا۔اس واقعے پر بالی ووڈ نے بھی بھر پور احتجاج کیا اور اپنے دکھ کا اظہار کیا جبکہ یہ واقعہ دنیا بھر کے اخبارات کی شہ سرخیوں کا حصہ بھی بنا رہا ۔

مزید : بین الاقوامی