معروف پنجابی گلوکار کو گولیاں مار دی گئیں، یہ قاتلانہ حملہ کس نے کیا اور اب وہ کس حال میں ہیں؟ پریشان کن خبرآگئی

معروف پنجابی گلوکار کو گولیاں مار دی گئیں، یہ قاتلانہ حملہ کس نے کیا اور اب ...
معروف پنجابی گلوکار کو گولیاں مار دی گئیں، یہ قاتلانہ حملہ کس نے کیا اور اب وہ کس حال میں ہیں؟ پریشان کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موہالی / چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پنجابی گلوکار پرمیش ورما کو بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں گولیاں مار دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پرمیش ورما کو گزشتہ برس ” گال نئیں کڈنی“ گانے سے شہرت حاصل ہوئی تھی ، یہ گانا یوٹیوب پر 11 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق معروف پنجابی گلوکار پرمیش ورما اور ان کے ایک دوست کو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب موہالی انڈسٹریل ایریا کے فیز 8 میں نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پرمیش ورما کے گھٹنے میں چوٹ آئی ہے، گلوکار اور ان کا دوست فورٹس ہسپتال کے پرائیویٹ روم میں زیر علاج ہیں اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پرمیش ورما کو حال ہی میں شہرت ملی ہے اور ان کے معروف گانے ’ گال نئیں کڈنی‘ کے یوٹیوب پر 118 ملین ویوز ہیں، یہ گانا گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا ۔ اس گانے کے باعث مشرقی پنجاب میں کچھ گینگسٹرز نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دی تھیں۔

پرمیش ورما کے تین ہفتے قبل ریلیز ہونے والے گانے کے بھی یوٹیوب پر 27 ملین ویوز ہوچکے ہیں۔


دوسری جانب دلپریت سنگھ دھاہن نامی شخص نے فیس بک پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اپنے فیس بک پیج پر دلپریت نے اپنی ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ پستول کے ساتھ پوز کر رہے ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے پرمیش کی بھی تصویر شیئر کی جس پر کراس کا نشان لگا ہوا ہے۔

مزید :

تفریح -