نواز شریف نااہلی: لیگی کارکنوں کا کئی شہروں میں احتجاج، بعض افراد احاطہ عدالت سے گرفتار،وارننگ کے بعد رہا

نواز شریف نااہلی: لیگی کارکنوں کا کئی شہروں میں احتجاج، بعض افراد احاطہ ...
نواز شریف نااہلی: لیگی کارکنوں کا کئی شہروں میں احتجاج، بعض افراد احاطہ عدالت سے گرفتار،وارننگ کے بعد رہا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 62 ون ایف سے متعلق فیصلہ سنتے ہی لیگی کارکنان نے احتجاج شروع کر دیا، کچھ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے احاطہ میں ہنگامہ آرائی کی کوشش کی، بعض کارکنوں نے عدالتوں کے خلاف بھی نعرے لگائے تاہم اس موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوراً ان افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہناہے کہ ان کی جامہ تلاشی لی گئی اور تحقیقات کے بعد ریڈزون کے باہر وارننگ دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا، عدالت کے باہر موجود خواتین لیگی کارکنان نے ’’میں بھی نواز ہوں‘‘ اور ’’ووٹ کوعزت دو‘‘ کے نعرے لگائے، احتجاج کے باعث شاہراہ دستور بلاک ہو گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی خواتین ورکرز جو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کر رہی تھیں ان میں سے بیشتر وہ ہی خواتین تھیں جو اس سے پہلے جے آئی ٹی، احتساب عدالت کے باہر نظر آتی تھیں۔

لاہور میں جاتی امراء میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے میاں نوازشر یف کی موجودگی کے دوران تاحیات نااہلی کیخلاف مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کارکنان نے کہا کہ نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرنا ایسے ہے جیسے پاکستان کے وجودسے روح کو نکال لینا، سیاسی جماعتوں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں، انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے، نوازشریف کی محبت عوام کے دلوں سے نکالنا ناممکن ہے۔

قصور میں ارکان اسمبلی اور کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی، مطاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا اور فیصلے کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کو جان بوجھ کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بعض قوتیں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور میاں نوازشریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے خائف ہو کر ایسے فیصلے دلوا رہے ہیں۔ ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اس کی قیادت عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں مگر عدالتیں کیسوں کا فیصلہ ہونے سے پہلے میاں نوازشریف کو کیسے تاحیات نااہل قرار دے سکتی ہیں۔

چیئرمین ضلعی بیت المال قصور ناصر محمود خاں نے کہا ہے کہ ایسے فیصلے نہ ہم قبول کریں گے اور نہ ہی عوام کو ایسے فیصلے قبول ہیں۔ جمیل احمد خا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کے زیراہتمام ملتان میں شاہ شمس پارک سے عیدگاہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیا اور نواز تیرے جانثار بے شمار بے شمار، ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگا ئے۔ احتجاجی ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین نے کی۔

سلطانہ شاہین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قائد میاں نوازشریف کیخلاف عدالتی فیصلہ کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اس فیصلہ کا مقصد درحقیقت قوم کو ایک باکردار سیاسی قیادت کو آگے آنے سے روکنا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی بعض مقامات پر نواز شریف کی نااہی کا فیصلہ آنے پر کارکنوں نے احتجاج کیا۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد