سندھ حکومت اپنا ریڈیو اور ٹی وی چینل کھولے گی

سندھ حکومت اپنا ریڈیو اور ٹی وی چینل کھولے گی
سندھ حکومت اپنا ریڈیو اور ٹی وی چینل کھولے گی

  

کراچی (ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے اپنا ٹیلی ویژن اور ریڈیو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر صوبائی حکومت کا ٹی وی اور ریڈیو کھولنے کی اجازت مانگ لی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فوری طور پر ہاں یا ناں میں جواب دینے سے گریز کیاگیا تاہم   حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے تیار کردہ سمری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18 ویں ترمیم کے تحت صوبہ سندھ کا اپنا ٹی وی اور ریڈیو قائم کرنے کے فیصلے سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے خط لکھ کر باقاعدہ اجازت طلب کر رکھی ہے‘ لیکن وفاقی حکومت نے چپ اختیار کررکھی ہے‘ اس خط کے جواب میں وفاق نے صوبے کو تاحال ہاں یا ناں میں کوئی بھی جواب نہیں دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خط میں پیمرا کی طرز پر سیمرا (SEMRA) کے قیام کی اجازت بھی طلب کی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی