پاک فوج کا حوالدار سعودی عرب میں شہید، میت پیر کو پاکستان پہنچے گی

پاک فوج کا حوالدار سعودی عرب میں شہید، میت پیر کو پاکستان پہنچے گی
پاک فوج کا حوالدار سعودی عرب میں شہید، میت پیر کو پاکستان پہنچے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ریاض، خانیوال (ویب ڈیسک) پاک فوج کا حوالدار سعودی عرب میں شہید ہوگیا، میت پیر کو پاکستان پہنچے گی۔

کوٹ اسلام کے نواحی چک10 گھگھ کا رہائشی محمد اسحق پاک آرمی میں حوالدار تھا دوماہ قبل خصوصی مشن پر سعودی عرب گیا تھا، گذشتہ روز دوران مشن گرنیڈ پھٹنے سے وہ شہید ہوگیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  شہادت کے بارے میں گھر والوں کو آرمی حکام کی جانب سے آگاہ کردیا گیا۔

یادرہے کہ آج وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید بھی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ اعلیٰ عسکری و سویلین حکام سے ملاقات کے علاوہ فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے ۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /خانیوال