میٹرو بس کا جنگلہ نوجوان پاکستانی لڑکی کی جان لے گیا مگر کیسے؟ جان کر آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا کیونکہ ۔ ۔ ۔

میٹرو بس کا جنگلہ نوجوان پاکستانی لڑکی کی جان لے گیا مگر کیسے؟ جان کر آپ کو ...
میٹرو بس کا جنگلہ نوجوان پاکستانی لڑکی کی جان لے گیا مگر کیسے؟ جان کر آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا کیونکہ ۔ ۔ ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ میں ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے ایم اے کی طالبہ میٹروپل کراس کرتے ہوئے نیچے گرکر موقع پر جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے رہائشی محنت کش دلاورنامی شخص کی بیٹی 23سالہ نشاط بی بی جوکہ ایم اے کی طالبہ تھی اپنے رشتہ داروں سے ملنے شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ کے علاقے میں آئی ہوئی تھی واپسی پرسڑک پے ٹریفک کا رش ہونے کی وجہ سے میٹروبس کے جنگلے کے ذریعے پل پر چڑھنے کی کوشش کے دوران نیچے گرگئی جس سے اس کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوتے ہوئے چل بسی ۔

اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔یادرہے کہ تحریک لبیک کے کارکنان کے دھرنے کی وجہ سے پورے لاہور میں ٹریفک جام ہوگیا تھا اور اس معصوم طالبہ کی جان جانے کا سبب بھی بن گیا۔ 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور