سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرسے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کی درخواست نمٹادی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرسے متعلق عدالتی ...
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرسے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کی درخواست نمٹادی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیرسے متعلق عدالتی فیصلے کی وضاحت کی درخواست نمٹادی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ جن علاقوں میں2منزلہ عمارت یااس سے زائدپرپابندی ہے وہ برقراررہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اعلیٰ عدلیہ کے بنچ نے کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق عدالت فیصلے کی وضاحت کی درخواست کی سماعت کی۔

جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ پورے شہرمیں 6منزلہ عمارت کی اجازت دے دیں توشہرجنگل بن جائے گا،6منزلہ عمارت کی اجازت کاکوئی غلط مطلب نہ لے۔

عدالت نے کہا کہ ہم نے کوئی قانون نہیں بنایا،صرف پابندی لگائی ہے،مخصوص رہائشی اور تجارتی علاقوں میں کثیرالمنزلہ عمارتوں پرپابندی برقرار رہے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی