ایران کی شام میں میزائل حملے کی شدید مذمت، یکطرفہ کارروائیوں سے خطے اور دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے: بہرام قاسمی

ایران کی شام میں میزائل حملے کی شدید مذمت، یکطرفہ کارروائیوں سے خطے اور دنیا ...

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے شام پر امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی یکطرفہ کارروائیوں سے خطے اور دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام میں امریکی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، اس اقدام سے شام کی سالمیت اور علاقائی خودمختاری کی پامالی ہوئی ہے۔ ایران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے لیکن اسے بہانہ بناکر خودمختار ممالک پر حملے کو بھی تسلیم نہیں کرتا بلکہ اس کی بھرپور مذمت کرتاہے۔

امریکہ کی جانب سے شام پر داغے گئے میزائلوں کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آگئی، دیکھ کر آپ کانپ اٹھیں گے

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کیمیائی ہتھیار وں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کا انتظار کئے بغیر خود جج بن کر ایک خودمختار ملک کو جارحیت کا نشانہ بنایا اوربغیر ثبوت اور جلد بازی میں شام پر حملہ کیا ۔

امریکہ اور برطانیہ کے شام پر میزائل حملے، بشارالاسد کی فوجوں نے کتنے میزائلوں کو راستے میں ہی مار گرایا ؟ جان کر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوش اڑ جائیں گے

قاسمی کا کہنا تھا کہ شام پر امریکی حملہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکہ نے غزہ میں صہیونیوں کے مظالم کو روکنے پر کچھ نہیں کیا بلکہ اس نے مظلوم فلسطینیوں کا خون بہانے کے لئے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...