سپریم کورٹ کا وزرا اور سرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیوں پر ازخودنوٹس،وفاقی اور صوبائی محکموں سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ کا وزرا اور سرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیوں پر ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے وزرااورسرکاری افسران کے زیراستعمال لگژری گاڑیوں پرازخودنوٹس لے لیا اور ملک بھرکے وفاقی وصوبائی محکموں سے لگژری گاڑیوں کے استعمال پررپورٹ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے ازخودنوٹس لیا،عدالت نے وزیرریلوے کی بریفنگ کے دوران لگژری گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لیا۔

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بتایاجائے کتنے وفاقی وزراحیثیت سے زیادہ گاڑیاں استعمال کررہے ہیں؟،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کتنے سرکاری افسران کے زیراستعمال حیثیت سے زائدلگژری گاڑیاں ہیں؟۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...