فخر زمان کو ”ڈیوڈ وارنر“ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹریننگ کیمپ میں مکی آرتھر نے ایسا کام شروع کر دیا کہ جان کر ہی انگلینڈ کے باؤلرز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جائیں گی

فخر زمان کو ”ڈیوڈ وارنر“ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹریننگ کیمپ میں مکی ...
فخر زمان کو ”ڈیوڈ وارنر“ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹریننگ کیمپ میں مکی آرتھر نے ایسا کام شروع کر دیا کہ جان کر ہی انگلینڈ کے باؤلرز کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچوں میں فخر زمان سے اوپننگ کروا کر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی طرح حریف کو دباﺅ میں لانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے 

پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی 20 فارمیٹ میں تو بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے لیکن ٹیسٹ صورتحال کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے بالخصوص یونس خان اور مصباح الحق کے جانے کے بعد ٹیم طویل فارمیٹ کے کھیل میں مشکلات کا شکار ہے اور اب بہتری کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچوں سے پہلے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اشارہ دیا ہے کہ وہ کنڈیشنز کا دباﺅ لینے کے بجائے جارحانہ انداز اپنائیں گے اور فخر زمان کو ممکنہ طور پر اسی لئے ٹیسٹ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھارت میں 8 سالہ مسلمان بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا اور جب ثانیہ مرزا نے آواز اٹھائی تو آگے سے بھارتیوں نے انتہائی شرمناک ترین کام کر دیا 

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر طویل فارمیٹ میں بھی جارحانہ آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو دباﺅ میں لانے میں کامیاب ہوتے رہے ہیں اور مکی آرتھر کا خیال ہے کہ اس حوالے سے فخر زمان پاکستان کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں جارحانہ آغاز کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل