پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تصاویر نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو شروع ہوئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور بھارتی شائقین کرکٹ کو سنسنی سے بھرپور میچ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے
آئی پی ایل ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جہاں کھلاڑیوں کے چھکے اور چوکے دیکھنے کو تو ملتے ہی ہیں مگر بالی ووڈ کے ستارے بھی کھلاڑیوں کے اردگرد منڈلاتے رہتے ہیں اور اب پشاور زلمی کو ”دھوکہ“ دینے والے ڈیرین براوو بالی ووڈ حسینہ کیساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں ”پکڑے“ گئے ہیں۔
ڈوین براوو کی ہوٹل کے کمرے سے جس بالی ووڈ حسینہ کیساتھ تصویر سامنے آئی ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ نتاشہ سوری ہیں جو بظاہر تو بظاہر چنائی سپرکنگز کی حمایت کر رہی ہیں لیکن اپنے پیغامات میں وہ ٹیم کے بجائے خاص طور پر براوو کا نام لیتی نظر آ رہی ہیں اور اس وجہ سے بھارت بھر میں ہنگامہ برپا ہو چکا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی نہ کوئی تو ”کھچڑی“ پک ہی رہی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ چنائی سپر کنگز کا میچ دیکھنے کیلئے ڈیرین براوو نے ہی انہیں خصوصی نشست بھی دلوائی پر جس انہوں نے براوو کا شکریہ ادا بھی کیا اور ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں مین آف دی میچ کا صحیح حقدار بھی قرار دیا لیکن اس کے بعد ہوٹل کے کمرے سے سامنے آنے والی تصویر نے تہلکہ ہی مچا رکھا ہے۔
انہوں نے سٹیڈیم میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیم کا نام لینے کے بجائے لکھا ”گو براوو گو!!! ممبئی انڈینز اور چنائی سپرکنگز کے درمیان میچ میں تم بہت اچھا کھیلے!!! مین آف دی میچ کے ایوارڈ کے صحیح حقدار تھے اور ہاں باکس میں خصوصی نشست دلوانے کیلئے بہت بہت شکریہ۔“
دونوں کو حال ہی میں ممبئی کے ایک ہوٹل میں دیکھا گیا جہاں وہ اکٹھے کافی پی رہے تھے اور پھر ان کی ایک تصویر بھی سامنے آئی جس میں وہ ہوٹل کے کمرے میں موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیرین براوو اور نتاشہ 10 سال پہلے ملے تھے اور تب ہی سے ملاقاتوں کا یہ سلسلہ بھی جاری ہے۔