شہبازشریف کاپہلا دورہ کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کی پتنگ کاٹ دی

شہبازشریف کاپہلا دورہ کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کی پتنگ کاٹ دی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کراچی کے پہلے دورے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کی پتنگ کاٹ دی ،متحدہ کے رہنما مولانا تنویر الحق تھانوی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرینگے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی میں ہیںجہاں وہ گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کرینگے اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنماﺅں ، تاجربرادری اور میڈیا نمائندگان سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں ٹوٹ پھوٹ کاشکار جماعت ایم کیو ایم کے رہنما مولانا تنویر الحق تھانوی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں گے، وہ آج شام ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں شرکت کرینگے اور شہبازشریف کی موجودگی میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...