لڑکیوں سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا بچھو گینگ گرفتار

لڑکیوں سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا بچھو گینگ گرفتار
لڑکیوں سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا بچھو گینگ گرفتار

  

اوکاڑہ(ویب ڈیسک) فرید کوٹ میں لڑکیوں کیساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز سکینڈل سامنے آگیا ، پولیس نے3 مرکزی ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق دیپالپور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا " بچھو گینگ " پکڑا گیا۔ 14 نازیبا ویڈیو اور 40 تصویریں برآمد ہوئی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دیپالپور کے نواحی گاوں فرید کوٹ میں نوید ولد مختار نے " بچھو گینگ " بنا رکھا تھا جو نوجوان لڑکیوں کو ورغلا پھسلا کر ان کی نازیبا ویڈیو تیار کرتے اور پھر ان کو ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتے اور پورا گینگ اس لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتا۔اس گینگ کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر خود کشی پر مجبور ہونے والی تیسری لڑکی 7 ماہ کی حاملہ ہے جبکہ اس گینگ کے رکن سکول ٹیچر حق نواز نے بھی ایک لڑکی کی ویڈیو بنا کر اس کے گھر والوں سے بلیک میل کر کے ایک لاکھ روپے وصول کیے۔

اطلاع پر ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نوید اور سجاد کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس نے ملزمان سے 14 نازیبا ویڈیو اور 40 سے زائد نازیبا تصویریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف 376۔ 506B اور 7ATA کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /اوکاڑہ