73ءکے آئین پر دستخط کرنے والے لیگی رہنما صاحبزادہ نذیر سلطان کا سیاست کو خیرباد کرنے کا اعلان

73ءکے آئین پر دستخط کرنے والے لیگی رہنما صاحبزادہ نذیر سلطان کا سیاست کو ...
73ءکے آئین پر دستخط کرنے والے لیگی رہنما صاحبزادہ نذیر سلطان کا سیاست کو خیرباد کرنے کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(اے پی پی) 1973ءکے آئین پر دستخط کرنے والے مسلم لیگ ن کے سینئر رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ نذیر سلطان نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ان کی جگہ ان کا بیٹا الیکشن لڑے گا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں

جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ اس ایوان میں 1973ءکے آئین پر دستخط کرنے والے رکن صاحبزادہ نذیر سلطان موجود ہیں۔

اس موقع پر صاحبزادہ نذیر سلطان نے کہا کہ میرے لئے اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں کہ 1973ء کے آئین پر میرے دستخط موجود ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اس دستاویز کو غیر متنازعہ بنایا۔ میں اب مزید الیکشن نہیں لڑوں گا۔ سپیکر نے کہا کہ ہم آپ کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد